وقار یونس اوروسیم اکرم کی ایک ساتھ زبردست انٹری۔۔۔ورلڈ کپ سے پہلے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی نیوز چینل نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی، پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل “اے اسپورٹس” 16اکتوبر سے آن ایئر ہوگا . پاکستان کرکٹ کے دو بڑے نام وقار یونس اور وسیم اکرم اب “اے اسپورٹس” کے پلیٹ فارم سے اپنے مداحوں کو کرکٹ کی مزید اپ ڈیٹ سے باخبر رکھیں گے .

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے لیجنڈ کرکٹرز اور ’’ٹو ڈبلیوز‘‘کے نام سے مشہور وسیم اکرم اور وقار یونس کو شائقین کرکٹ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل “اے اسپورٹس” پر سولہ اکتوبر سے دیکھ سکیں گے . اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اے اسپورٹس کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے . سابق کپتان وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اے اسپورٹس پاکستان کا پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز آپ کو دکھائے گا، انہوں نے کہا کہ نجی نیوز چینل ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہوں . ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل “اے اسپورٹس” کو بطور صدر جوائن کرلیا ہے . یہ پاکستان کے اسپورٹس اور میڈیا کیلئے بہت بڑا اقدام ہے . واضح رہے کہ اے اسپورٹس چینل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دکھائے گا اس کے علاوہ ناظرین کھیلوں پر ماہرانہ تجزیے اور ملک کی نامور شخصیات کے تبصرے سن سکیں گے . . .

متعلقہ خبریں