وقار یونس اوروسیم اکرم کی ایک ساتھ زبردست انٹری۔۔۔ورلڈ کپ سے پہلے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجی نیوز چینل نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی، پاکستان کا پہلا ایچ ڈی چینل “اے اسپورٹس” 16اکتوبر سے آن ایئر ہوگا۔پاکستان کرکٹ کے دو بڑے نام وقار یونس اور وسیم اکرم اب “اے اسپورٹس” کے پلیٹ فارم سے اپنے مداحوں کو کرکٹ کی مزید اپ ڈیٹ سے باخبر رکھیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے لیجنڈ کرکٹرز اور ’’ٹو ڈبلیوز‘‘کے نام سے مشہور وسیم اکرم
اور وقار یونس کو شائقین کرکٹ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل “اے اسپورٹس” پر سولہ اکتوبر سے دیکھ سکیں گے۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اے اسپورٹس کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔سابق کپتان وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اے اسپورٹس پاکستان کا پہلا ایچ ڈی اسپورٹس چینل ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز آپ کو دکھائے گا، انہوں نے کہا کہ نجی نیوز چینل ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل “اے اسپورٹس” کو بطور صدر جوائن کرلیا ہے۔ یہ پاکستان کے اسپورٹس اور میڈیا کیلئے بہت بڑا اقدام ہے۔واضح رہے کہ اے اسپورٹس چینل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دکھائے گا اس کے علاوہ ناظرین کھیلوں پر ماہرانہ تجزیے اور ملک کی نامور شخصیات کے تبصرے سن سکیں گے۔

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

5 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

7 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

8 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

19 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

26 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

27 mins ago