اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کو اب جھکنا پڑے گا، 26 جولائی کو شروع ہونے والا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں مل جاتا۔
راولپنڈی میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے بے تحاشا ٹیکس عائد کرکے تاجروں کا بھی گلا گھونٹ دیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جاگیردار طبقہ حکومت کی صورت میں مسلط ہوکر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے، بڑے جاگیرداروں کو ہزاروں ایکڑ زمینیں انگریز نے وفاداری کے نتیجے میں عطا کی تھیں، یہ صرف 4 فیصد ٹیکس کیوں دے رہے ہیں۔
25 کروڑ لوگ اپنی طاقت کو پہچانیں اور باہر نکلیں
انہوں نے کہاکہ 25 کروڑ لوگ اپنی طاقت کو پہچانیں، باہر نکلیں گے تو ظلم سے نجات مل جائے گی، ضروری ہے کہ مراعات یافتہ طبقے سے مراعات چھینی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ جاگیردار طبقہ اپنے آپ کو ٹیکس نیٹ سے نکال کر غریبوں پر ٹیکس مسلط کررہا ہے۔ ججز، جرنیل اور مراعات یافتہ بیوروکریٹس بتائیں قوم کے ٹیکس سے مراعات کیوں لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم ٹیکس دیتے ہیں تو پھر تعلیم، صحت اور امن و امان ہمارا آئینی حق ہے، جو ملنا چاہیے۔
ساری پارٹیاں اپنی باری کے انتظار میں ہیں
انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں ہمارا حق دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر پابندیاں عائد کرتے ہیں، ساری پارٹیاں اپنی اپنی باری کے انتظار میں ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ نوجوان باہر نکلیں اور اپنا حق لیں، ہم حکمرانوں کی طرح عوام کے ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔
عوام اپنے بچوں کی خاطر باہر نکل کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں
انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کی خاطر باہر نکلیں، اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پرامن، منظم اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ہم اپنی قوم کو جلاؤ گھیراؤ، انارکی اور کسی غیر آئینی کام کی طرف نہیں دھکیلنا چاہتے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…