متحدہ عرب امارات کی عدالت نے احتجاج کرنے والے 57 بنگالی شہریوں کو سخت سزا سنا دی

دبئی(قدرت روزنامہ ) متحدہ عرب امارات میں اپنے ملک کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بنگلہ دیشی بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے خلیجی ریاست میں اپنے ہی ملک کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے 57 بنگلہ دیشیوں کو طویل قید کی سزا سنائی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مختلف سڑکوں پر فسادات بھڑکانے کے الزام میں تین بنگلہ دیشی ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 53 دیگر کو 10 سال اور ایک کو 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کی جانب سے مقرر کردہ وکیل دفاع نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعات کا کوئی مجرمانہ ارادہ نہیں تھا اور شواہد ناکافی تھے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنی سرزمین پر محض عوامی احتجاج پر شدید ردعمل کی مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مظاہرے مؤثر طور پر غیر قانونی ہیں، جہاں غیر ملکی آبادی کا تقریبا 90 فیصد ہیں. بنگلہ دیشی تارکین وطن کا تیسرا سب سے بڑا گروپ ہے۔بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 150 سے زائد افراد ہلاک اور 500 گرفتار ہو چکے ہیں۔

گزشتہ روز یو اے ای میں رہائش پذیر بنگلہ دیشیوں نے حکومت کو ملک گیر کرفیو ہٹانے اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا الزام عائد کرنے والے عہدیداروں کے استعفے کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago