آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 42 شہروں تک وسیع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور اُن سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ’’تاجر دوست اسکیم‘‘ متعارف کروا دی جس کا دائرہ 6 کے بجائے 42 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔
ایف بی آر نے اس حوالے سے رولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اسکیم میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
رجسٹرڈ تاجروں کو ماہانہ 100 سے ایک ہزار روپے تک ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا جس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہوگا جبکہ دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔
ایف بی آر کے مطابق اس اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر ہوگا۔
تاجر اور دکاندار ’’ٹیکس آسان‘‘ نامی موبائل ایپ یا ایف بی آر کے ویب پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکیں گے جبکہ رضاکارانہ طور پر رجسٹر نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر خود سے مذکورہ تاجر کو نیشنل بزنس رجسٹری میں شامل کر لے گا۔
اس اسکیم کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ بڑے شہروں سے ہو رہا ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اس اقدام کے تحت ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی سے شروع ہوگئی اور کم از کم ایڈوانس ٹیکس سالانہ 1200 روپے ہوگا۔

Recent Posts

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

3 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

15 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

28 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

50 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

1 hour ago