سیاست ہر جماعت کا حق، لیکن دہشتگردی اور سیاست میں فرق ہے، شرجیل میمن


کراچی(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاست ہر جماعت کا حق ہے لیکن دہشت گردی اور سیاست میں فرق ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق معاملہ کابینہ میں لائے گی۔ سیاست ہر جماعت کو کرنے کا اختیار ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ سیاست میں ہر چیز جائز ہے۔ جی ایچ کیو کے باہر پُر امن احتجاج کی کال دی تھی تو لوگ اندر کیسے تھے ؟ پر امن احتجاج تھا تو کراچی میں 20 ایمبولینس کیسے جلیں ؟
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی صوبے میں گورنر راج کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ ابھی مفروضوں پر بات ہو رہی ہے ، ہر چیز کا پروسیجر ہوتا ہے۔ سیاست اور دہشتگردی میں بہت بڑا فرق ہے۔ وفاقی حکومت سنجیدہ ہوئی تو معاملہ کابینہ میں لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی دور میں کراچی میں ایک کال آتی تھی کہ پر امن ہڑتال ہو گی۔ اس پر امن ہڑتال میں کراچی میں 30، 30 لوگ مرتے تھے ، شہر بند ہوتا تھا۔ اگر یہ پر امن ہڑتال ہے تو پر تشدد کیا ہو گی ، توبہ کریں اس دن سے۔ سانحہ اے پی ایس ہوا تھا تو اس وقت بھی صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔ بنوں جیل کا جب واقعہ ہوا تھا تو کے پی میں اس وقت بھی پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اہم ذمے داری ہوتی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago