اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجن یا عالمی وڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر موسمیاتی تبدیلی بارے غلط معلومات کے حامل مواد کے ساتھ اشتہار شائع نہیں کرے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے مشتہرین، پبلیشرز اور یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔اس پالیسی کے تحت وہ
ان پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو آب و ہوا کی تبدیلی کے وجود اور وجوہات کے بارے میں سائنسی اتفاق رائے سے متضاد مواد شیئر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ای مواد سے پیسہ کما سکیں گے۔گوگل نے کہا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کمپنی کی کوششوں سے مطابقت رکھتی ہے۔این جی او آواز مہم کے ڈائریکٹر فادی قران نے کہا کہ موسمیاتی تبدیل بارے غلط معلومات فراہم کرنے والوں نے رائے عامہ کو الجھا دیا ہے اور یوٹیوب ان کے پسندیدہ پلیٹ فارمز میں سے ایک رہا ہے۔ انہوں نے دوسرے آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی زور دیا کہ وہ گوگل کے طریقہ کار پر عمل کریں ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 2 بار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس نے مملکت سعودی عرب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا صوابی میں ہونے والا جلسہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے ایپل صارفین کے لیے ایک نیا ’ڈرافٹ فیچر‘ لانچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطر نے ملک کی درخواست کے جواب میں 2025 سے 2026 تک…