لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں کم عمر کی بچی کی غیرملکی سے جبری شادی رکوا دی گئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر کی بچی کی غیرملکی شخص سے زبردستی شادی کروانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے 12 سالہ بچی کا نکاح کروانے والے والدین کو گرفتار کرلیا۔ والدین پیسوں کی لالچ میں کم بچی کی شادی غیرملکی سے کروا رہے تھے۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر محلے داروں کی جانب سے کال موصول ہوئی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا جس نے متاثرہ بچی کے والدین اور نکاح خواہ کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ترجمان سیف سیٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…