بھارتی خاتون کے جسم میں 20 سال قبل سوئی بھول جانے والے ڈاکٹرز کو زور دار جھٹکا لگ گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر بنگلور میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی کے باعث جسم میں سوئی رہ جانے کا معاوضہ خاتون کو 20 سال بعد مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صارف فورم نے بنگلور کی رہائشی خاتون کو 20 سال بعد 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا ہے، ان کے جسم میں 3.2 سینٹی میٹر کی سرجیکل سوئی چھوڑ دی گئی تھی۔کرناٹک سٹیٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن نے ہسپتال اور 2 ڈاکٹرز کو پدماوتی نامی خاتون کو 50 ہزار روپے مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلور کی رہائشی خاتون پدماوتی کی عمر اس وقت 32 سال تھی جب اس نے 29 ستمبر 2004 کو دیپک ہسپتال میں ہرنیا کا آپریشن کروایا تھا، اس آپریشن کے دوران ان کی اپنڈکس بھی نکال دی گئی تھی، سرجری کے اگلے دن انہوں نے شدید درد کی شکایت کی تو انہیں درد کش دوائیں دی گئی تھیں اور یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ سرجری کے بعد ایسی تکلیف ہوتی ہے جو جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

اس کے بعد خاتون نے کئی برس تک شدید پیٹ اور کمر درد کو برداشت کیا اور اسی اسپتال می داخل ہوگئی، تاہم 2010 میں انہوں نے ایک اور نجی ہسپتال میں چیک اپ کروایا تو اسکین کے دوران پتہ چلا کہ ان کے جسم میں کوئی سرجیکل سوئی موجود ہے، جسے نکلوایا جائے۔پدماوتی نے دوبارہ سرجری کرواکر 3.2 سینٹی میٹر کی سرجیکل سوئی نکلوالی، اس کے بعد انہوں نے صارف فورم میں ہسپتال انتظامیہ کی شکایت درج کروادی تھی۔

فورم کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ خاتون نے جس وقت شکایت درج کروائی تھی اس وقت اس کی عمر 32 سال تھی جب انہوں نے یہ تمام سرجریز کروائیں اور سرجیکل سوئی نکالی گئی تو یقینی طور پر انہوں نے شدید درد اور تکلیف کو برداشت کیا ہے، اس لیے انہیں 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، جبکہ دو ڈاکٹرز کو مقدمے کے 50 ہزار روپے اخراجات ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

5 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

17 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

29 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

52 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

1 hour ago