پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اضافے کی منظوری دی ہے۔ حکومت نے یہ منظوری یکم جولائی 2024ءسے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ذریعے دی۔
گریڈ ایک سے16 تک کے ملازمین کے لیے بنیادی جاری تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کیاگیاہے ۔ا سی طرح گریڈ17 سے22 تک کے افسران کے لیے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف10 فیصد اضافہ کیاتھا، تاہم مرکز اور دیگر صوبوں کی طرز پر اب 25 فی صد تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے لیے صوبائی اسمبلی سے فنانس بل 2024ء میں ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…