اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی، گوگل نے گاڑیوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کےلیے اہم قدم اٹھا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اپنی مقبول ایپ میپس میں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کےلیے ایپ میں انتہائی اہم اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ صارفین ٹریفک جام سے بھی بچ سکیں اور چھوٹا روٹ اختیار کرکے
زہریلی گیسوں کے اخراج کو بھی کم کرسکیں۔گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیز ترین روٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ایندھن بچانے والے راستوں کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا، اس فیچر سے آپ ایندھن بچانے اور دوسرے راستے کے درمیان فرق کو دیکھ سکیں گے اور بہترین انتخاب کرسکیں گے۔گوگل کا دعویٰ ہے کہ ماحول دوست راستوں سے ہر سال 10 لاکھ ٹن زہریلی گیسوں کے اخراج کی روک تھام ہوسکے گی جو کہ سڑکوں سے 2 لاکھ گاڑیوں کو ہٹا دینے کے برابر ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں گوگل نے اس فیچر کا اعلان کیا تھا۔یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، دیگر ممالک 2022 میں اس فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…