پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے کیا گیاہے .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد جبکہ گریڈ 17سے 22کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا گیا .
. .