لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے معاملے پر پنجاب سے خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کے لیے ناموں کی فہرست تیار کر لی جبکہ حتمی منظوری سابق وزیراعظم عمران خان دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پنجاب سے جن ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے، ان میں تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ روبینہ شاہین کے نام زیرغور ہیں۔
سابق صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر ، فرخندہ کوکب اور صدر وومن وسطی پنجاب شہناز طارق کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر ، سابق رکن قومی اسمبلی روبیہ جمیل اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے امیدوار ریحانہ ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے خدیجہ شاہ، سابق صدر خواتین ونگ راولپنڈی فرح آغا ، سابق صدر خواتین ونگ وسطی پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد کا نام بھی شامل کیاگیا ہے ۔
سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی اہلیہ رابیعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہے، جس کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…