اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات میں سہولت کاری کا اعتراف جرم کرلیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انتشار کے سرغنہ نے بالآخر آج 9 مئی کے واقعے میں سہولت کاری اور منصوبہ سازی کا اعتراف جرم کر ہی لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تشدد اور شرپسندی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے کے گرد گھومتی رہی ہے اور انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو 200 سے زائد فوجی تنصیبات اور جی ایچ کیو پر حملے کیے گئے، کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر عمران نیازی کے خاندان کے لوگ موجود تھے جو حملوں کی ہدایات دیتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک دہشت گردوں کا تربیتی ہیڈ کواٹر بنا رہا جہاں پٹرول بم تیار کیے جاتے اور ریاست پر حملے کی تربیت دی جاتی رہی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی ادارہ) کو خط لکھنے، ملک کو ڈیفالٹ کرانے، سائفر لہرانے کی سازش سے لے کر شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ملک دشمن بھی نہ کر سکے تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس شرپسند، انتشاری ٹولے کے خلاف سخت کارروائی ملکی سلامتی اور قومی مفادات کا تقاضا ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…