محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور ، خیبر، پشاور،کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب،بھکر، میانوالی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال،پاکپتن، وہاڑی،خانیوال، ملتان،قصور،اوکاڑہ ، بہاولنگر،لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، حافظ آباد، فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کی توقع ہے

. .

متعلقہ خبریں