سیاحت کے اعتبار سے خطرناک ترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کا نام بھی شامل

لندن (قدرت روزنامہ) سیاحوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں کراچی کا نام بھی شامل ہے۔

فوربز ایڈوائزر کی ایک نئی تحقیق میں جرائم، طبی سہولیات کے معیار، قدرتی آفات کے خطرات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر شہروں کو 0 سے 100 اسکور دیے گئے۔دنیا کے جس واحد شہر نے 100 اسکور حاصل کیا وہ وینزویلا کا دارالحکومت کاراکاس ہے جسے سیاحوں کے لیے دنیا میں سب سے خطرناک شہر قرار دیا گیا۔حیران کن طور پر اس تحقیق میں کراچی کو سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا جہاں ذاتی سکیورٹی کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔میانمار کا شہر Yangon تیسرے نمبر پر رہا جبکہ نائیجریا کا شہر لاگوس چوتھے، فلپائنی دارالحکومت منیلا 5 ویں اور بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا چھٹے نمبر پر رہا۔

60 شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد سنگاپور کو 0 سکور دیا گیا جہاں قدرتی آفات کا خطرہ سب سے کم ہے جبکہ وہاں صحت، جرائم اور دیگر خطرات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔سنگاپور کے بعد ٹوکیو اور ٹورنٹو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دیے گئے۔سڈنی (آسٹریلیا)، زیورخ (سوئٹزر لینڈ)، کوپن ہیگن (ڈنمارک)، سیئول (جنوبی کوریا)، اوساکا (جاپان) اور میلبرن اس فہرست میں بالترتیب 4 سے 10 ویں نمبر پر رہے۔

Recent Posts

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

1 min ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

9 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

20 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

33 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

56 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago