وزیراعلیٰ علی امین بھتہ دے رہا ہے،باقی صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ خود بھتہ دے رہا ہے، باقی صوبے کا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔اب حالات خراب ہوئے ہیں تو ان کو ایپکس کمیٹی یاد آگئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنوں واقعہ کے پیچھے کردار سامنے لائے جائیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد میں جاب فیئر تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں خیبرپختونخوا میں امن تھا، 2012ء کے خیبرپختونخوا اور اب کے خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ شام کو ڈی آئی خان میں کوئی گھر سے نہیں نکل سکتا ہے، ہم بھی کہتے ہیں کہ بدامنی بہت بڑھ گئی ہے، وزیراعلیٰ کو بنوں واقعہ پر اسی وقت بنوں جانا چاہے تھا، سوشل میڈیا پر فیک خبریں چلی تھیں جس سے پریشانی بڑھی۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پولیس اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، جو پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے، پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے پاس کیا اختیارات ہیں وہ مجھے علم ہے، گورنر کے اختیارات کوئی نہیں لے سکتا، خیبرپختونخوا کی جامعات مستقل وائس چانسلر سے محروم ہیں اس پر توجہ دینی چاہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

17 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

25 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

31 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

34 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

41 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

42 mins ago