علی مدد جتک کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اسمبلی میں مظلوم بلوچوں پشتونوں کا حقیقی ترجمان اور بلوچستان بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن اور فارم 45کا عوامی نمائندہ ہے علی مددجتک کی جانب سے مولانا کو دھمکی دینا قابل مذمت ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ علی مددجتک کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے بلکہ مظلوموں کیلئے اسمبلی کا پلیٹ فارم استعمال کرتارہے گا 26جولائی اسلام آباددھرنے کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع سے ارکان وکارکنان اورذمہ داران کے قافلے آج سے روانہ ہوناشروع ہوں گے انشاءاللہ بلوچستان سے بھر پورحاضری ہوگی۔ ہم ہررکاوٹ توڑ کراسلام آباددھرنے میں شرکت کیلئے جائیں گے۔ دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو اسمبلی میں دھمکی دینے والا سن لیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے مولانا لاپتہ افرادکے لواحقین سمیت ہر مظلوم ،محروم ومجبورلوگوں کی آوازہے مولانا کو دھمکی دینے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں عوام کے بجائے فارم 47کے تحت منتخب ہونے والے عوامی لیڈر کو دھمکی دے رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں ۔جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر لاپتہ افراد،مظلوم بلوچ پشتون وآبادکاروں اوراقلیتوں کیلئے آوازبلند کرتی رہے گی اسمبلی میں مظلوم ماؤں بہنوں اوربیٹیوں کا نمائندہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ہے۔علی مددجتک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو اکیلا نہ سمجھیں پوری قوم اور نوجوان مولانا کیساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمران واشرافیہ اورمقتدرقوتوں نے نہتے پریشان حال عوام کو قربانی کا بکرابنادیا ہے ،جماعت اسلامی بجلی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز26جولائی اسلام آبادسے کریں گے ۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

16 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

29 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

40 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

52 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

58 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago