نہری پانی کی چوری، گنداخہ اور اوستہ محمد میں زراعت پیشہ لوگ نقل مکانی پر مجبور


اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)گنداخہ اوستہ محمد میں زراعت کرنے والے ایک بار پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور، علاقے کو ویرانے سے بچایا جائے۔ صرف سکھر بیراج کا چکر لگانے، دریا کو دیکھ کر واپس آنے کا کوئی فائدہ نہیں، جو پانی آرہا ہے اس پانی کو چوری ہونے سے بچایا جائے، ایکسین اپر کلاس کے زمیندارں سے پیسے لیکر اور داروغے لکھوں روپے لیکر ایکسین کو کما کر دیتے ہیں ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں کی شکایت تفصیلات کے مطابق ٹیل کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے شکایت کی کہ کھیر تھر کینال کے پانی کے لیے سکھر جاکر چائے مرغی کے پیش سموسے کھار دریا کے گیٹوں کو دیکھ کر فوٹو سیشن کر کے واپس ہمار ے معتبرین اور وڈیرے واپس آتے ہیں کوئی اوٹ پٹ نہیں ہم یہ کہتے ہیں جو پانی کھیر تھر میں آتا بھی ہے وہ چوری سے بچائیں داروغے لاکھوں روپے کماکر ایکسین کو دیتے ہیں اپر کلاس والے زمیندار مین شاخ میں پمپنگ کے ذریعے پانی چوری کر رہے ہیں نا اہل ایکسین اس چوری کو نہیں روک سکتا ۔کاشتکاروں نے منتخب ایم پی اے سے کہا کہ گنداخہ اور اوستہ محمد کے زراعت پیشہ لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں علاقے کو ویرانے سے بچائیں اگر یہ لوگ گئے تو ووٹ کس سے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانی چوری سے بچایا جائے ہمیں پینے کا پانی تو دیا جائے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago