عوامی حلقوں کا بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کا مطالبہ


بھاگ(قدرت روزنامہ)بھاگ کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے بلوچستان کے حکام بالا سے بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکول کی تعطیلات 31جولائی کو ختم ہو رہی ہیں تاحال گرمی قہر ڈھا رہی ہے اور اگست میں گرمی اپنے جوبن ہوتی ہے جبکہ گرم علاقوں کی 70 فیصد آبادی شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹھنڈے علاقوں کی طرف نقل مکانی کر چکی ہے قہر ڈھاتے حبس اور اسکولوں میں عدم سہولیات کے باعث اسکولوں میں طلبا کی حاضری کم ہونے کا خدشہ ہے اسکولوں میں عدم سہولیات اور شدید گرمی کے پیش نظر اسکولوں کی تعطیلات میں اگست تک اضافہ کیا جائے، سیاسی سماجی حلقوں کا حکام سے مطالبہ۔ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں کی تعطیلات 31 جولائی کو ختم ہورہی ہیں تاحال گرم علاقوں میں گرمی اپنے جوبن پر ہے، مون سون بارشوں کے بعد گرمی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، اسکولوں میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ گرم علاقوں کی 70 فیصد آبادی شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر ٹھنڈے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکی ہے، 31 جولائی کو اسکولوں کے کھلنے سے شدید حبس اور اسکولوں میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے اسکولوں میں تعداد کم ہونے اور جانی نقصان کا اندیشہ ہے طلبا اور اساتذہ کو مشکلات سے بچانے کے لیے اسکول کی تعطیلات میں اگست تک اضافہ کیا جائے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago