ہرنائی زلزلہ،فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کئے جائیں،سردار اختر مینگل

ہرنائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے بی این پی ہرنائی کے جنرل سیکرٹری واحد بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے عملی اقدامات شروع کئے جائیں فوٹو سیشن نہیں بلکہ عملی طور پر اقدامات کئے جائیں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور عوام جو بے یارومددگار آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں ان کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں بلاتفریق تمام متاثرین کی مدد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے یقین دلایا کہ بی این پی مشکل گھڑی میں ہرنائی کے غیور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجے کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جو بھی اخراجات آتے ہیں ان کو حکومت برداشت کرے یہ نہ کہ غیور عوام کو پریشان کیا جائے جو لوگ جاں بحق ہوئے ان کے لواحقین کو بھی اکیلا نہ چھوڑا جائے ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ رہیں مخیر حضرات بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں اور عوام کے زندگی کی دوبارہ بحالی میں کردار ادا کریں

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

7 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

11 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

20 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

29 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

53 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

1 hour ago