ایف سی بلوچستان کی کامیاب کارروائیاں، اسمگلرز سے کیا کچھ برآمد ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ایف سی کے مطابق رواں ماہ یکم تا 23 جولائی کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضبط شدہ اشیا میں ایرانی ڈیزل 28 ہزار 310 لیٹرز ایرانی ڈیزل، 2 ہزار 652 ٹائرز، سگریٹس کے 287 کارٹنز اور چینی و یوریا کھاد 14 میٹرک ٹن شامل تھیں۔
اسمگلروں سے برآمد ہونے والی دیگر اشیا میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، چائینہ سالٹ اور موبائل فونز شامل ہیں، جن کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایف سی بلوچستان کے مطابق اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کررہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کی جانب سے ناکام بنایا گیا۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

2 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

25 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

42 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

55 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago