وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفیٰ دیا جائے،لیاقت شاہوانی
انھوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال کو اتحادی جماعتوں کی اکٹریت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی دائر کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات سے مایوس ہے ورنہ ایک ماہ میں اجلاس بلا لیتی کیونکہ پی ڈی ایم کو گذشتہ ایک سال سے ہر فورم پر ناکامی کا سامنا رہا اب بھی ناکامی انکی مقدر ہے .
. .