وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفیٰ دیا جائے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفیٰ کے مطالبہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جام کمال خان بلوچستان کے منتخب وزیر اعلی ہیں وہ معمولات حکومت احسن انداز میں چلارہے ہیں۔ ہفتے کو اپنے بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفیٰ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال کو اتحادی جماعتوں کی اکٹریت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن اپنے ہی دائر کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات سے مایوس ہے ورنہ ایک ماہ میں اجلاس بلا لیتی کیونکہ پی ڈی ایم کو گذشتہ ایک سال سے ہر فورم پر ناکامی کا سامنا رہا اب بھی ناکامی انکی مقدر ہے۔

Recent Posts

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

1 min ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

10 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

20 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

44 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

51 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

57 mins ago