ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)بنوں میں مسلح گروہوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ چھاپوں کے دوران گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات اور امن کمیٹی بنوں کے مطالبات پر پولیس نے عمل شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں بنوں پولیس نے شہر بھر میں مسلح گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ پولیس بنوں نے شہر میں آپریشن شروع کردیا اور مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس دوران درجن سے زائد مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔
ڈی آئی خان بنوں میں پولیس کی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد عوام پولیس کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار…
متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں…
پشاور(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے حکمت عملی مرتب…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے اخراجات کےلیے رقم کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمیں سوچنا اور فیصلہ کرنا ہے کہ…