شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا حل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ 5 سے 7 فیصد ہوگی تو غریبوں کو فائدہ پہنچے گا، گروتھ جیسے ہی بڑھتی ہے توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے،مستحکم گروتھ ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی،وزیر اعظم عمران خان کا مقصد غریب عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت میسر کرناہے ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 35 سال سے جانتا ہوں ایماندار آدمی ہے، عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ کو یہ عہدہ سنبھالنا ہوگا، یقین ہے عمران خان ملک کو ٹھیک کرے گا۔

انہوں نے کہا ملکی خزانے میں زیادہ سے زیادہ ڈالرز کی ضرورت ہے ،اگرپاکستان ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی تو مسائل بڑھیں گے ،ملکی گروتھ بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ کی طرف توجہ دینی پڑے گی ،ایکسپورٹ نہیں ہو گی تو ڈالر کیسے آئینگے ؟ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ملکی انڈسٹری کا پہیہ چلانا ہوگا ۔

شوکت ترین نے کہا چاہتے ہیں آئندہ ملک کو کبھی آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے ،آج ہم ایشیا کی پہلی 25 منڈیوں میں شامل نہیں ،پاکستان میں ٹیکس اس تناسب سے اکھٹا نہیں ہورہا ہے جس طرح سے ہونا چاہیے ،ٹیکس کولیکشن کم ہونے کی وجہ سے ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ،نچلے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ہی احساس پروگرام متعارف کروایا گیا ہے ،احساس پروگرام غریب لوگوں کیلئے ایک مکمل پیکج ہے ۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

4 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

6 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

6 hours ago