اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کیخلاف تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے باتیں کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اسرائیل 40 ہزار فلسیطنیوں کو شہید کرچکا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کا اسرائیل پر کوئی اثر نہیں ہوتا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے بعض سفارتخانوں پر حملے کیے گئے، جرمنی میں حملہ ہوا اور لندن میں بھی ایسے واقعات ہیں، یہ انتہائی افسوسناک واقعات ہیں، اپنے سفارخاتوں کی حفاظت کو یقنی بنانا ہمارا فرض ہے، وزیرخارجہ نے اس پر فوری ایکشن لیا ہے، متعلقہ ممالک کے سفیروں کو بلاکر انہیں ڈی مارش کرنا چاہیے اور زور دینا چاہیے کہ ہمارے سفارت خانوں کی ذمہ داری ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بالخصوص کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، جس میں سیکیوٹی اہلکار شہید ہوئے، یہ پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش ہے جس میں ہمسایہ ممالک ملوث ہیں، ان سے ہماری بات چیت جاری ہے، بھائیوں والے انداز میں سمجھایا ہے، وزیر دفاع نے بھی دورہ کیا، ابھی بھی ان سے براہ راست اور بالواسطہ رابطے جاری ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 40 سال ان کے لاکھوں بھائی بہنوں کی ہم نے میزبانی کی، کبھی انہیں بوجھ نہیں کہا، اپنا بھائی سمجھا، لیکن آج اس کا یہ بدلہ مل رہا ہے کہ ٹی ٹی پی وہاں سے پاکستان کے معصول شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے، امن کو غارت کررہی ہے، معیشت کو تباہ کرنے پر تل جائے، یہ ناقابل برداشت ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کےلیے پوری طرح تیار ہے لیکن ہم چاہتے ہیں یہ معاملہ بات چیت اور امن سے طے ہوجائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے ٹولے نے ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آج وہ نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہے ہیں، شہریوں اور فوج کو مطعون کیا جارہا ہے، آرمی چیف اور ان کے خاندان کے خلاف تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ سے باتیں کی جا رہی ہیں، کبھی ایسا دل خراش منظر نہیں دیکھا، کسی طور ایسا اقدام برداشت نہیں کریں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…