خواہش ہے جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں، جسٹس اطہر


نیویارک(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں جب بھی مارشل لا کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں۔یہ بات انہوں نے امریکی شہر نیویارک میں ’’نیویارک سٹی بار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نےکہا کہ مارشل لا کا ماحول بنایا جارہا ہے میں اس ٹی وی چینل کا نام لینا نہیں چاہتا جس نے ایسا ماحول بنایا ہوا ہے جیسے مارشل لا لگنے والا ہو۔
جسٹس اطہر نے کہا کہ کاش عدالتیں 12 اکتوبر 99ء کو کھلی ہوتیں جب پرویز مشرف نے منتخب وزیراعظم کو باہر پھینکا، کاش یہ عدالتیں پانچ جولائی کو کھلی ہوتیں جب ضیا الحق نے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی تو یہ بھی امتحان ہوتا اور یہ امتحان اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہوتا کہ وہ آئین کی بالادستی کے لیے کھڑی ہوتی کہ نہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago