رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کیسے چلایا جائے گا، تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے نے سیاسی اور قانونی محاز پر نہیں بحث چھیڑ دی ہے۔انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں ڈیجیٹل جرائم کے خلاف ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالتیں کیسے کام کریں گی، پاکستان میں ان جرائم کی تحقیقات کا اختیار کن اداروں اور افسران کے پاس ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
پیکا ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل جرائم میں ملوث کسی بھی مجرم کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور پولیس سزا دلوانے کی مجاز ہوگی۔ڈیجیٹل جرائم کے مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس تکنیکی رائے اور تفتیش کے لیے معاملے کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کے پاس بھیجنے کی پابند ہوگی جبکہ انسپیکٹر رینک کے افسر معاملے کی تفتیش کرے گا۔
وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی صورت میں جے آئی ٹی 5افسران پر مشتمل ہوگی جس میں گریڈ 18 تک کے تمام ایجنسیوں کے افسران شامل ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت ڈیجیٹل جرائم سے متعلق ایک یا ایک سے زیادہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے سکتی ہے۔
ڈیجیٹل جرائم سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم یا تفتیشی افسر عدالت کی طرف سے مقدمات کی سماعت کے 45روز کے اندر ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔
ڈیجیٹل جرائم کے خلاف مقدمات خصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں گے جنہیں وفاقی حکومت متعلقہ چیف جسٹس کے مشاورت سے قائم کرے گی جبکہ وفاقی حکومت، متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت سے، قائم خصوصی عدالتوں کے ججز کے لیے کمپیوٹر سائنسز، سائبر فرانزک، الیکٹرانک ٹرانزیکشنز اور ڈیٹا پروٹیکشن سے متعلق خصوصی تربیت کا انتظام کرے گی۔
پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتیں کسی مقدمے کا نوٹس لیتے ہوئے ہفتہ وار بنیادوں پر مقدمے کی سماعت کو آگے بڑھائے گی اور تین ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ کرے گی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں معاملے کو متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے نوٹس میں مناسب ہدایات کے لیے لایا جائے گا۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago