بالی ووڈ اسٹارز نے امبانی کی شادی پر کیا تحائف دیے؟ فہرست جاری


ممبئی(قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے دیے گئے مہنگے ترین تحائف کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
7ماہ قبل شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔
ہالی ووڈ، بالی ووڈ، کھیلوں کی دنیا کے اسٹارز اور معروف بین الاقوامی شخصیات نے اننت امبانی اور اُن کی دلہن رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر مہنگے ترین تحائف دیے۔بھارت کی اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو پرائیویٹ جیٹ سے لے کر ساحل سمندر کے ٹکرے سمیت کروڑوں کی مالیت کے دیگر تحائف ملے۔
اب بھارتی میڈیا کی جانب سے اس جوڑے کو ملنے والے تحائف کی فہرست سامنے آئی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کے خاندان نے اننت اور رادھیکا کو شادی کے تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت بھارتی 30 کروڑ روپے ہے۔
میگا اسٹار شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان نے جوڑے کو فرانس میں 40 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے۔
دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے شوق کے مطابق، اننت امبانی اور رادھیکا کو تحفے میں اسپورٹس بائیک دی جس کی قیمت بھارتی 15 کروڑ روپے ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نئی نویلی جوڑی کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی مرسڈیز کار بطورِ تحفہ دی جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین دی جس کی قیمت 19 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
بہت جلد والدین بننے والے جوڑے رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اننت اور رادھیکا کو 20 کروڑ کی مالیت کی رولز رائس تحفے میں دی جبکہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جوڑے کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ روپے کی مالیت کی ایک شال تحفے میں دی۔
اسی طرح اکشے کمار نے اننت اور رادھیکا کو سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

7 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

19 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

28 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago