ذرائع کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے ذمہ داران کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے . الیکشن کمیشن کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا . واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد 20 پریذائیڈنگ افسران رات بھر غائب رہے تھے . الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این اے 75 ڈسکہ میں پریذائڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے .
نیو نیوز کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کے معاملے پر جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب کی انکوائری پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی .
متعلقہ خبریں