اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این اے 75 ڈسکہ میں پریذائڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسران کے لاپتا ہونے کے معاملے پر جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب کی انکوائری پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے ذمہ داران کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد 20 پریذائیڈنگ افسران رات بھر غائب رہے تھے۔ الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…