بالی وڈ سٹارز نے اننت امبانی کی شادی میں کتنی مالیت کے تحائف دیئے؟تفصیلات جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بالی ووڈ سٹارز کی جانب سے دیے گئے مہنگے ترین تحائف کی فہرست سامنے آگئی ہے .

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کے خاندان نے اننت اور رادھیکا کو شادی کے تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت بھارتی 30 کروڑ روپے ہے، میگا سٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے جوڑے کو فرانس میں 40 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے، دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے شوق کے مطابق، اننت امبانی اور رادھیکا کو تحفے میں سپورٹس بائیک دی جس کی قیمت بھارتی 15 کروڑ روپے ہے،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نئی نویلی جوڑی کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی مرسڈیز کار بطورِ تحفہ دی جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین دی جس کی قیمت 19لاکھ روپے بتائی جارہی ہے .

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اننت اور رادھیکا کو 20 کروڑ کی مالیت کی رولز رائس تحفے میں دی جبکہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جوڑے کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ روپے کی مالیت کی ایک شال تحفے میں دی، اسی طرح اکشے کمار نے اننت اور رادھیکا کو سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں