بالی وڈ سٹارز نے اننت امبانی کی شادی میں کتنی مالیت کے تحائف دیئے؟تفصیلات جانئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) ایشیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بالی ووڈ سٹارز کی جانب سے دیے گئے مہنگے ترین تحائف کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کے خاندان نے اننت اور رادھیکا کو شادی کے تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت بھارتی 30 کروڑ روپے ہے، میگا سٹار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے جوڑے کو فرانس میں 40 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے، دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے شوق کے مطابق، اننت امبانی اور رادھیکا کو تحفے میں سپورٹس بائیک دی جس کی قیمت بھارتی 15 کروڑ روپے ہے،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نئی نویلی جوڑی کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی مرسڈیز کار بطورِ تحفہ دی جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین دی جس کی قیمت 19لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اننت اور رادھیکا کو 20 کروڑ کی مالیت کی رولز رائس تحفے میں دی جبکہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جوڑے کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ روپے کی مالیت کی ایک شال تحفے میں دی، اسی طرح اکشے کمار نے اننت اور رادھیکا کو سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago