70 فیصد پاکستانی کہتے ہیں پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،محمد زبیر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ پی ٹی آئی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے،70 فیصد پاکستانی کہتے ہیں پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔

محمد زبیر نے کہا کہ پابندی سے ملک آگے نہیں بڑھے گا، پہلے لگی پابندیوں سے ملک پیچھے ہٹا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اقلیت میں رہنے والی جماعتیں اکثریت والی پارٹی پر پابندی لگانا چاہتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 1958، 1969، 1977 اور 1999 میں آئین کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ محمد زبیر نے استفسار کیا کہ کیا آرٹیکل 6 صرف سیاسی جماعتوں یا سیاستدانوں کیلئے ہے؟، جب تک آئین کو ردی میں نہیں پھینکاجاتا کسی پر آرٹیکل 6 نہیں لگنا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی لگی تو غلط ہوا تھا۔ مریم نواز کو غلط گرفتار کیا گیا تھا تو اسے جواز بنا کر آج غلط کو درست نہیں کیا جاسکتا۔

محمد زبیر نے کہا نو مئی کے واقعے کو سوا سال گزر چکا، ن لیگ نے اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ یہ کون سا طریقہ ہے کہ 2014 میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی تھی تو ہٹ دھرمی سے حکومت کروں گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی وکلاء کو اڈیالہ داخلے سے روکنے کی انکوائری کیلئے کمیشن قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے…

3 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مختلف قبائلی عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات

عوامی شکایات اور مسائل کی شنوائی ‘متعلقہ حکام کو موقع پر ہی کارروائی کی ہدایت…

16 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ و…

32 mins ago

بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے‘ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات…

49 mins ago

بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، میر سرفراز بگٹی

ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ…

1 hour ago

نیب (بلوچستان) کے افسران و اہلکاران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کرتے ہیں‘ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر

ڈپٹی چیئرمین نے چمن اور گوادر میں نیب بلوچستان کے دو ذیلی دفاتر کامیابی سے…

1 hour ago