اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوامی حمایت حاصل کرنے والی جماعت پر نہیں دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے . ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا .
بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتوں پر حملے کیے کوئی ایف آئی آر ہوئی؟
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد یا 5 فیصد حمایت حاصل رکھنے والی جماعت پر بھی پابندی نہیں لگنی چاہیے،کسی بھی دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے .
انکا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن کو جواز بنا کر 2014 کا دھرنا کیوں اور کس کی ایما پر دیا گیا تھا؟ 2014 کے دھرنے کی ایک وجہ چینی صدر کو روکنے کی کوشش بھی تھی . بدقسمتی سے مالیاتی ادارے جو معاشی ڈیل کرتے ہیں اختیار ان کے پاس بھی چلا گیا ہے .