ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا،جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوامی حمایت حاصل کرنے والی جماعت پر نہیں دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے۔ ہم نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو بھگتا بھی تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کتنی بار عدالتوں پر حملے کیے کوئی ایف آئی آر ہوئی؟
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد یا 5 فیصد حمایت حاصل رکھنے والی جماعت پر بھی پابندی نہیں لگنی چاہیے،کسی بھی دہشتگرد جماعت پر پابندی ہونی چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ 2013 کے الیکشن کو جواز بنا کر 2014 کا دھرنا کیوں اور کس کی ایما پر دیا گیا تھا؟ 2014 کے دھرنے کی ایک وجہ چینی صدر کو روکنے کی کوشش بھی تھی۔بدقسمتی سے مالیاتی ادارے جو معاشی ڈیل کرتے ہیں اختیار ان کے پاس بھی چلا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی وکلاء کو اڈیالہ داخلے سے روکنے کی انکوائری کیلئے کمیشن قائم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مختلف قبائلی عمائدین اور عوامی وفود سے ملاقات

عوامی شکایات اور مسائل کی شنوائی ‘متعلقہ حکام کو موقع پر ہی کارروائی کی ہدایت…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتہ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ و…

38 mins ago

بلوچستان کو عالمی سازشوں کا شکار بننے نہیں دیں گے‘ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات…

55 mins ago

بلوچستان میں گورننس کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، میر سرفراز بگٹی

ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ…

1 hour ago

نیب (بلوچستان) کے افسران و اہلکاران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کرتے ہیں‘ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر

ڈپٹی چیئرمین نے چمن اور گوادر میں نیب بلوچستان کے دو ذیلی دفاتر کامیابی سے…

2 hours ago