عوام اپنے بچوں، روزگار اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں،باہر نہیں نکلیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عوام اب اپنے بچوں، روزگار اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ دھرنوں میں نہیں آئیں گے .

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی والوں کو پکڑتی جائے گی عدالتیں چھورٹی جائیں گی، مجھے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملتی نظر نہیں آرہیں، عمران خان جیل سے جلدی باہر نکلتے نظر نہیں آرہے نہ ہی اقتدار میں آتے ہوئے نظر آرہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دھرنے کی باتیں کی ہیں، عوام اب ان کے ساتھ نظر نہیں آرہے، وہ باہر نہیں نکلیں گے، نہ تو عدالتی احکامات اور نہ پی ٹی آئی یا ن لیگ کے اقدام سے کوئی فائدہ ہو رہا ہے . ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1994 سے لے کر آج تک جنہوں نے آئی پی پیز کا کانٹریکٹ سائن کیا وہ ایک کرمنل ایکٹ تھا .

. .

متعلقہ خبریں