فواد چوہدری کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا .

ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے فواد چوہدری پر اڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی .

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا .
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 جنوری 2024 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں