لاہور(قدرت روزنامہ ) گڑھی شاہو میں کھلے پھاٹک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون اوربچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق مغلپورہ سے ایک مال گاڑی ریلوے اسٹیشن جارہی تھی کہ گڑھی شاہوواقع ’ انڈیا پھاٹک ‘گزرنے کے بعد اس کی چاربوگیوں میں سے دو الگ ہوگئیں، ان بوگیوں کو جوڑنے کے لیے ٹرین ریورس کی گئی تو دھکا لگنے سے یہ بوگیاں پھاٹک کی طرف چل پڑیں جو اس وقت کھل چکا تھا۔
بوگیوں کو واپس آتا دیکھ کر ریلوے ملازم نے فوری پھاٹک بند کرنے کی کوشش کی مگر اس دوران بوگیاں کھلے پھاٹک سے ٹکراگئیں جس سے 5 راہگیر زخمی ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں خاتون کا بازو کٹ گیا جب کہ دیگر زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…