راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ یہ جو قدم بھی اٹھاتے ہیں، ان کو ہی نقصان پہنچتا ہے، یہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوتا ہے .
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ الیکشن سےپہلے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں سنائی گئیں،پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،پہلے نشان چھینا گیا، پھر بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی ، پھر بھی عوام نے ووٹ دیا، ان کاکہناتھا کہ عوام بہت تنگ ہیں، بجلی کے بل زہر قاتل کی طرح لڑ گیا ہے،یہ خود مجبور کررہے ہیں کہ عوام سڑکوں پر آئیں .
سربراہ عوامی مسلم لیگ کاکہناتھا کہ پونے 3مرلے کی لال حویلی میری ذاتی ملکیت ہے،19گھر اور بھی ہیں، لیکن ہمیں بے دخل کیا جاتا ہے،لال حویلی لاہور ہائیکورٹ نے 2بار ڈی سیل کرائی .
. .