یہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں اس کا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ ہوتا ہے،شیخ رشید https://dailyqudrat.pk/258734/
لاہور (قدرت روزنامہ )محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے اور حبس کی پیش گوئی کی ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، جہلم اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش متوقع ہے .
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پشاور، دیر، چترال، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کے پی میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی، سبی اورکوئٹہ میں چند مقامات پر بارش کی توقع کی جارہی ہے .
واضح رہے گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور دالبندین میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا .
. .