مرغی کی قیمت گائے کے گوشت کا مقابلہ کرنے لگی،ایک ہفتے میں قیمت میں 200روپے کا اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت ملک بھر میں پچھلے ایک ہفتے سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مرغی کی قیمت اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے،مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگا،مرغی کی قیمت گائے کے گوشت کا مقابلہ کرنے لگی،کوئٹہ میں ایک ہفتہ پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت 520روپے فی کلو تھی جو بڑھتے بڑھتے 720روپے فی کلو تک ہو گئی ،ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .

کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 715روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کا سرکاری ریٹ 680روپے کلو ہے،مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے سے دکاندار اور شہری دونوں پریشان ہیں،کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ پنجاب سے پولٹری کی منتقلی پر پابندی بتائی جاتی ہے .

دوسری جانب سے لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15روپے کمی ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں