پی ٹی آئی کی 26جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست پر ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 26جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست پر ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 26جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی تو پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا؟ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی .

عدالت نے استفسار کیا آج کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟شعیب شاہین نے کہاکہ ہم پریس کلب کے باہر ایک پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا، ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کیلئے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں،عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں