پی ٹی آئی کی 26جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست پر ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 26جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست پر ضلع انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 26جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی تو پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا؟ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔

عدالت نے استفسار کیا آج کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟شعیب شاہین نے کہاکہ ہم پریس کلب کے باہر ایک پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا، ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی،عدالت نے کہاکہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کیلئے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں،عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

2 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

2 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

3 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

3 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago