کراچی: بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، ایک شخص جاں بحق، سڑک پر تیل پھیل گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا جس سے کار سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ سڑک پر آئل پھیل گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 گھنٹے بعد کرین کی مدد سے آئل ٹینکر کو اوپر اٹھاکر گاڑی کو نکالا گیا جبکہ کار میں موجود شخص کی لاش بھی نکال لی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونےکی وجہ سے ہوا، ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، تیل خالی کئے بغیر ٹینکر کی منتقلی سے حادثے کا خدشہ ہے، حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری رہا جس کے سبب بلوچ کالونی پل کے دونوں ٹریک کی روانی کو بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ کالونی پل بند ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے جبکہ شاہراہ قائدین اورکورنگی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنے کیلئے متبادل راستے دیے گئے ہیں، کورنگی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو اختر کالونی کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور گودام چورنگی کورنگی سے جام صادق پل کی طرف کی ٹریفک کویوٹرن سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ٹریفک کو بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے شاہراہ فیصل کی طرف موڑ دیا گیا ہے، بلوچ پل ریمپ سے کورنگی کی ٹریفک کو ایف ٹی سی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago