سلمان خان پہلی بار لارنس بشنوئی گینگ بارے کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے رواں سال اپریل میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی جس کا مقصد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کا بیان ممبئی پولیس کی جانب سے اس واقعہ کے سلسلے میں عدالت میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے۔سلمان خان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے 14 اپریل کی صبح گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنی رہائش گاہ پر سوتے ہوئے پٹاخوں جیسی آواز سنی۔
اداکار کے مطابق انہیں پولیس باڈی گارڈ نے صبح تقریبا 4.55 بجے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے پہلی منزل کی بالکونی پر فائرنگ کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان خان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی انہیں اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور ان کے باڈی گارڈ نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو بعد میں پتہ چلا کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے بھائی انمول بشنوئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کا اعتراف کیا ہے اور حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago