جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کیخلاف ’’حرمت پرچم‘‘ مہم کا آغاز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعے کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ’’حرمت پرچم‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
وفاقی وزراء نے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں جبکہ وزراء نے قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء سردار اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر، عطاءاللہ تارڑ سمیت دیگر وزراء نے بھی قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کے دشمنوں کو واضح پیغام“۔
ڈاکٹر مصدق ملک، علی پرویز ملک اور جام کمال خان نے بھی قومی پرچم اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے پیغام کے ساتھ تصاویر جاری کیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ سیاسی کارکن، صحافی، دانشور، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹر، کسان، مزدور، طالب علم، کاروباری حضرات، بیرون ملک محب وطن پاکستانی اور پاکستانی نوجوان ”حرمت پرچم مہم“ کا حصہ بنیں۔ پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خودمختاری کی علامت ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی پرچم قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے، اگست پاکستان کی آزادی کا مہینہ ہے لہٰذا ’’رمت پرچم‘‘ کی اس مہم کو مسلسل جاری رکھیں گے۔ حرمت پرچم قومی ذمہ داری ہے اور ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اس پر عمل کرے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزراء کی ’’حرمت پرچم‘‘ مہم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Recent Posts

پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر،ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی جی پاسپورٹ نے کہاہے کہ اسلام آباد، کراچی ،لاہور سمیت تمام بڑے…

1 min ago

جس جماعت نے فہرست نہیں دی وہ مخصوص نشستوں کی اہل نہیں: ن لیگ کی الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )مخصوص نشستوں کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن…

7 mins ago

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے وفد نے چیمپئنز…

8 mins ago

میرے چیمبر میں آ جائیں تو چائے پر بہت سی آبزرویشنز دے دوں گا،جسٹس میاں گل حسن کا سلمان اکرم راجہ کے وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی…

13 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی…

14 mins ago

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کرلیا،پریکٹس اینڈ…

18 mins ago