پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے دلائل دیے کہ 100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، رؤف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ رؤف حسن سمیت 11 ملزمان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈہ مہم چلانے کا الزام ہے۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

9 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

12 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

14 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

14 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

23 mins ago