وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر فلک جاوید کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے ان کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا، میری تصویر کوٹویٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور ایک خاتون ہیں، میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں۔

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ کچھ 9مئی کی دہشتگرد بہنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی 2 خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں، 9مئی کی دہشتگردوں کوکہا جارہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، ہمیں انصاف کون دے گا؟ عدالت سے پوچھنے آئی ہوں انصاف صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہے یا کسی اور کے لیے بھی ہے، ہم قانونی کارروائی کرتے ہیں تو آگے نہیں بڑھنے دی جاتی۔مجھے بتائیں کیا میں لوگوں کے گھروں پہ جاکے دروازے کھٹکھٹاؤں کہ یہ ویڈیو میری نہیں ہے، میرے پاس عدالت ہی ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سے میں ثابت کرسکتی ہوں کہ وہ ویڈیو فیک ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے حنا پرویز بٹ،ثانیہ عاشق اور مریم اورنگزیب کی جعلی نازیبا ویڈیوز پھیلائی گئیں، عاصمہ شیرازی اورغریدہ فاروقی کے خلاف گندی مہم آج بھی چل رہی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مذکورہ خواتین قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں؟لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خواتین کو تحفظ دینے کے لیے کوششیں کررہی ہیں، عدلیہ کا بھی فرض ہے کہ خواتین اوربچیوں کو تحفظ دے، آج میں یہاں لاہور ہائیکورٹ میں انصاف کے لیے کھڑی ہوں، میں ان خوش قسمتوں میں سے تو نہیں جن کا نمبر 3منٹ میں لگ جائے، اس وقت پوری قوم انصاف کا دہرا معیار دیکھ رہی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

3 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

3 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

3 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

4 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

4 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

4 hours ago